قلعہ سیف اللہ لیویز کا چھاپہ، ملزم کی فائرنگ سے نائب رسالدار جاں بحق، دو سپاہی زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی باٹوزئی میں 2014ء سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کے گھر پر لیویز کا چھاپہ، ملزم کی فائرنگ سے نائب رسالدار جاں بحق اور دو سپاہی زخمی ہوگئے۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار، لیویز نے تلاش شروع کر دی، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ محمد قاسم کے مطابق لیویز اہلکار ملزم کے گھر پر چھاپہ مارنے گئے جس دوران ملزم کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث نائب رسالدار جاں بحق اور دو سپاہی زخمی ہوگئے۔ ملزم کی تلاش کیلئے لیویز اہلکار چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں