منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی کو ایف آئی اے نے تفتیش میں شامل کرلیا

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الہی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہوگئے۔مونس الہی نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر اپنی ضمانت کی روبکار جمع کرادی۔خیال رہے کہ لاہورکی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیرمونس الہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ایف آئی اے زرائع کے مطابق مونس الہی پر 24 ارب روپیکی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، مونس الہی ایف آئی ایکی طرف سے ملنے والے سوالات کے جوابات جمع کراچکے ہیں اور وہ 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں