بجلی سے متعلق بلوچستان کے زمینداروں کے تحفظات دور کیے جائیں، خرم دستگیر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کے تحفظات دور کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کئے جائیں گے،بجلی سے متعلق مسائل جلد حل کئے جائیں گے،زراعت کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے زمینداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے انہیں بتایاکہ جب بھی بلوچستان میں فصلات پکنے کے قریب ہوتے ہیں کیسکو حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ شروع کی جاتی ہے اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے قیمتی مشینری جل جاتی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو بھاری بھرکم نقصان کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مشکلات ومسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں عوام کی بڑی تعداد کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے اگر زراعت تباہ ہوتی ہے تو بلوچستان میں بڑے پیمانے پر لوگ بے روزگار ہونگے پہلے ہی یہ صوبہ پسماندگی سے دوچار ہیں جس پر وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز پر بجلی کے مسئلے کے حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائینگے بہت جلد بجلی کے دورانیہ میں اضافہ اور وولٹیج کو بہتر کیاجائے گا تاکہ زمینداروں کے مسائل میں کمی آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں