سبی، بجلی کا کرنٹ لگنے اور چھت سے گرنے کے باعث مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی
سبی (انتخاب نیوز) سبی سٹی تھانہ کی حدود میں لیاقت روڈ پر دکان کی شٹرنگ کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو مزدور چھت سے گرنے ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ سبی سٹی تھانہ کی حدود میں لیاقت روڈ پر دوکان کی شٹرنگ کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو مزدور چھت سے گرنے کے باعث شدید ذخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ دوسرے زخمی کو سبی سول ہسپتال میں علاج جاری ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کی شناخت دائم خان کے نام سے ہوئی ہے سبی پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیی جبکہ واقعہ کی تفتیش بھی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


