غیر مشروط پور پر حکومت کیساتھ ہیں، مشاورتی عمل سے باہر نہ رکھیں، خالد مگسی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم سے بی اے پی رہنما خالد مگسی اور اسلم بھوتانی کی ملاقات کا احوال۔ باپ اراکین اور آزاد رکن نے وزیراعظم سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اسلم بھوتانی نے کہا کہ آپ ملنا گوارا نہیں کرتے اس لئے اسمبلی میں بات کرنا پڑی۔ ہمیں آپ سے عزت کے علاوہ کچھ نہیں چاہئے۔ آصف زرداری کی محبت میں آپکے ساتھ آئے مگر یہ محبت مہنگی پڑ رہی ہے۔ ہم اپنی ذات کے لئے کچھ نہیں بلکہ حلقے کیلئے فنڈز مانگتے ہیں۔ آپ کی محبت قائم رہنی چاہیئے، تاخیر سے ملنے پر معافی چاہتا ہوں۔ وزیراعظم نے سیاسی ملاقات کے لیے سیاسی امور کے ڈائریکٹر کی ذمہ داری لگا دی۔ خالد مگسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کھری کھری سنادیں غیر مشروط طور پر آپ کے ساتھ ہیں مگر ہمیں نظر انداز نہ کریں، مشاورتی عمل سے باہر نہ رکھیں، اہم فیصلوں کا پتہ نہیں ہوتا، یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہوگا بی اے پی اپنے حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی۔ وزیراعظم کسی گلے شکوے کا کھل کر جواب نہ دے سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مجھے براہ راست کال یا میسج کریں شکایت نہیں ہوگی۔


