قلات میں پانی کا بحران، خواتین اور بچے حصول کیلئے سرگردان
قلات (انتخاب نیوز) قلات میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا لوگ پانی کے حصول کے لئے سرگردان ہو گئے شہر میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے خواتین اور معصوم بچے ہاتھوں پانی کے بالٹیاں اور ڈبے اٹھا کرزرعی ٹیوب ویلوں سے پانے حاصل کرنے پر مجبور ہیں محکمہ پی ایچ ای کے ذمے داران کہیں بھی دکھائی نہیں دیتے اور فون کرنے پر اپنے فون اٹینڈ نہیں کرتے، عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں، شہر میں متعدد واٹر سپلائی اسکیمز خراب ہیں جنہیں محکمہ کو مرمت کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔ آفیسران اور ذمہ داران شہریوں کو صرف طفل تسلیوں کے سہارے چھوڑ دیا۔ منتخب عوامی نمائندے بھی بیچارے عوام کو بے یارر مدد گار ہی چھوڑ دیا ہے۔ عوامی حلقوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر پی ایچ ای سیکرٹری پی ایچ ای اور دیگر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


