کینیڈا، بینک میں فائرنگ سے 2 مسلح افراد ہلاک، 6 پولیس اہلکار زخمی

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے بینک میں فائرنگ سے 2 مسلح مشتبہ افراد ہلاک اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے بینک میں پولیس اور مشتبہ افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 مسلح افراد ہلاک اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ممکنہ دھماکہ خیز ڈیوائس پر قریبی گھروں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں