چاغی‘مسلح افراد گاڑی سے 40لاکھ روپے کے ٹائر نقدی وقیمتی سامان لے گئے

چاغی (نامہ نگار) چاغی بیشری کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے سائپا گاڑی سے اسلحے کے زور پر ٹائراوردیگر قیمتی سامان اتار کر لے گئے تفصیلات کے مطابق چاغی بیشری کے ایریامیں نامعلوم مسلح افراد نے ڈراہیور اسامہ سے گن پوائنٹ پر سائپا گاڑی سے 40 لاکھ روپے کے ٹائر نقدی اور ودیگر قیمتی سامان اتار کر لے گئے اور ڈرائیور کے ہاتھ وپاوں باند کر اور سائپا گاڑی کرکٹ گرانڈ کے قریب چھوڑ کر فرارہوگئے متاثرہ ڈرائیور اسامہ نے ضلع چاغی انتظامیہ سے ڈاکووں کی فی الفور گرفتاری اور 40 لاکھ روپیکے ٹائر برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں