فن لینڈ اور سوئیڈن عسکریت پسند تنظیموں کی حمایت نہیں کریں، ترکیہ
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ایک معاہدے کے بعد ترکی سویڈن اور فن لینڈ سے تینتیس مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے ان دونوں ملکوں کی نیٹو میں شمولیت کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ یہ دونوں نارڈک ممالک کرد عسکریت پسندوں اور ان سے منسلک دیگر مشتبہ افراد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن گزشتہ روز ترکی نے تحریری حفاظتی ضمانتوں کے بدلے ان دونوں ملکوں کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت ترک کر دی تھی۔ ترکی، سویڈن اور فن لینڈ کے مابین طے ہونے والے معاہدے کے مطابق یہ ممالک کسی بھی طرح کرد ورکرز پارٹی، اس کے مسلح شامی ونگ اور فتح اللہ گولن تحریک کی حمایت نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


