برطانیہ میں نسلی اقلیتوں میں غیر متناسب کورونا وائرس کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں،مئیر لندن

لندن:لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسلی اقلیتوں میں غیر متناسب کورونا وائرس کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس تجاویز کی ضرورت ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ناز لیگیسی فانڈیشن کے زیر اہتمام ایک ورچوئل بین المذاہب افطار کے دوران کیا۔خیال رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ برطانوی پاکستانیوں اور برطانوی سیاہ افریقی باشندوں میں کوورونا وائرس ہونے کا اور اس سے اموات کا خطرہ سفید فام مقامی آبادی سے 2.5 گنا زیادہ ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنے والا نہیں ہے، یہ چند برادریوں پر دوسروں سے کہیں زیادہ بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔ ان (اقلیتی)آبادی میں لوگوں کی زیادہ تعداد میں رہائش، غریب علاقوں میں رہائش، رہائش کے ناقص انتظامات کے سلسلے میں عدم مساوات سامنے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے روزگار انہیں فرنٹ لائن پر لے کر جاتے ہیں، ڈاکٹر اور نرسز کی طرح نہیں بلکہ بس ڈرائیور، کھانے پینے کی دکانوں اور دیکھ بھال کرنے والے مراکز کے طور پر، انہیں دمہ، سانس لینے میں دشواری، دل کی بیماریاں بھی ہوتی ہیں اوار یہی چند وجوہات ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بڑے پیمانے پر کالے ایشیائی اقلیتی گروہکی جانیں ضائع ہوتی دکھائی دیں۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں قبل پورے برطانیہ کے آئی سی یو میں موجود افراد کا تعلق ان ہی اقلیتی برادری سے تھا اور ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والے پہلے 12 ڈاکٹرز کا تعلق بھی اقلیت سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں