وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم جولائی 2022ء سے پنشن میں 15فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل 2022ء سے پنشن میں 10فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا،پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں 15فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 کے بعد ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بھی ہوگا، یکم جولائی 2022 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین 2016ء سے 2021ء تک پنشن میں اضافے کے حقدار نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں