بلوچستان کے 8 اضلاع میں ری پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے ہوا، چیف الیکشن کمشنر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہفتے کے روز بلوچستان کے 8 اضلاع دکی، قلعہ عبداللہ، زیارت، لورلائی، پنجگور، سبی، نوشکی، کیچ کے 13 وارڈز میں قائم 15 پولنگ اسٹیشن میں ری پولنگ ہوئی۔ مذکوہ بالا اضلاع میں 29 مئی 2022 ء کو بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے جن کی وجہ سے ان پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی تھی اور آج ان پولنگ اسٹیشنز پر پر امن ماحول میں ری پولنگ ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں قائم کردہ 15 پولنگ اسٹیشنز میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے کامیاب انعقاد پر چیف سیکریٹری بلوچستان اور انکی متعلقہ ٹیم، آئی جی بلوچستان پولیس، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اور انکی ٹیم اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ کے متعلقہ عملے کو ری پولنگ احسن طریقے سے منعقد کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں بلوچستان پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری، بلوچستان لیویز کا شکریہ ادا کیا چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی ری پولنگ کے کامیاب انعقاد کو جمہوریت کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں