نال سٹی و گردنواح میں منشیات کا دھندہ عروج پر، انتظامیہ کی چشم پوشی

نال (انتخاب نیوز) نال سٹی و گردنواح میں منشیات کا دھندہ عروج پر ہے، انتظامیہ کی لاکھ دعوں کے باوجود شہر و دیہات دونوں میں یکساں منشیات دستیاب ہوتی ہے۔ نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی منشیات کی رجحان سے لواحقین شدید تشویش میں مبتلاح ہیں۔ جوان بوڑھے بچے اس لت میں تیزی کے ساتھ مبتلا ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کی لاکھ دعووں کے باوجودمنشیات کا کاروبار تھم نے کے بجائے عروج کو ہونا کئی سوال جنم دیتی ہے۔ عوامی حلقوں کا پھرزور مطالبہ ہے کہ انتظامیہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے ریاستی مشینری کا بیرحمانہ استعمال شروع کرے تاکہ ایک پرامن پڑھا لکھا اور منشیات سے پاک سماج وجود میں آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں