مطالبات پورے نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل اپنائیں گے، فزیو تھراپسٹ یونین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر راشد رحمت ڈاکٹر مقبول بلوچ اور نگرہ بلوچ نے کہاہے کہ ہمارے مطالبا ت پر عملدرآمد کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں عید پر اجلاس بلا کر سخت لائحہ عمل کا اعلا ن کرینگے یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے، کئی سال سے بوسیدہ اور ناہموار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب بھی ہم پریس کلب کا رخ کرتے ہیں تو یہاں پر ہم سے پہلے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہو کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہیں جو حکومت کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت جو انسانی بنیادی حق ہے مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ بلوچستان کے مالک زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ہماری تنظیم گزشتہ 22 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال پر ہے۔ جو اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے حکومت بلوچستان کے کسی بھی نمائندے نے یہاں آنے کی زحمت کی بلکہ ہمارے فزیوتھراپی جیسے فیلڈ کے بارے میں لا علم بھی ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت سے میٹنگ بھی کی اور اپنے مطالبات اور تنظیم کے حوالے سے معلومات دی لیکن پھر بھی شنوائی نہیں ہوئی اس پریس کانفرنس کی توسط سے حکومت سے گزار ش کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں عید منانے کی بجائے یہاں بیٹھ کر سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کرینگے۔


