ڈیڑھ کلو ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

کراچی ( انتخاب نیوز) لاہور سے براستہ کراچی ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس اور اے این ایف کراچی نے سہراب گوٹھ میں بس اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک پارسل ضبط کرکے اس میں سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، جو اسمگلر گروہ نے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹریک سوٹ میں چھپائی تھی، اے این ایف کے مطابق مذکورہ پارسل لاہور سے بلال احمد نامی شخص نے کارگو کے ذریعے بھجوایا تھا جو کراچی میں شہباز مسیح نامی کارندے نے وصول کرکے بعد ازاں برطانیہ کیلیے بک کرانا تھا۔ کراچی سے ملزم شہباز مسیح کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں