عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع ہوچکا، ایاز صادق
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق کہتے ہیں کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق عمران خان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع ہوچکا ہے، اسپیکر 30 دن میں فیصلہ کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے ٹرمپ سے کیا وعدہ پورا کیا، عمران خان نے ملک کے خلاف جو باتیں کیں، اس پر ان کیخلاف کیس سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل گزشتہ دنوں سامنے آیا ہے۔
Load/Hide Comments


