افغان صوبے جوزجان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے جوزجان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تین افراد جاں بحق، سات زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کی شام کو ہیلی کاپٹر جس میں دس افراد سوار تھے، تکنیکی خرابی کے باعث جوزجان کے مرکز شبرغان شہر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں پائلٹ سمیت سات افراد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں