بین الاقوامی برادری کو ماسکو کی جنگی خواہشات کی مخالفت کرنا چاہیے، جرمنی
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ یوکرین پر فوجی حملے کے ساتھ روس کی طرف سے کییف کے خلاف شروع کردہ جنگ ایک قاتلانہ جرم ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات جرمن صوبے باویریا کے شہر نیورمبرگ میں غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں ایک اجتماع کے موقع پر کہی۔ جرمن صدر نے کہا کہ پوری بین الااقوامی برادری کو ماسکو کی سامراجی جنگی خواہشات کی مخالفت کرنا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ عالمی برادری کو مل کر کھڑے ہونا چاہیے اور ایسا یوکرین کے ان باہمت شہریوں کے لیے بھی کیا جانا چاہیے، جو روسی جارحیت کے خلاف ہر روز مزاحمت کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


