بسیمہ میں کئی ماہ سے بند موبائل انٹرنیٹ سروس بحال، صارفین میں خوشی کی لہر

واشک (نامہ نگار) بسیمہ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل بند موبائل انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں یہ سروسز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی تھیں جس کی وجہ سے صحافی برادری عام صارفین کو مواصلاتی رابطوں اور ضروری خدمات کے حصول خاص کر طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں مشکلات کا سامنا تھا انٹرنیٹ سروسز بحال ہونے پر صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آج بھی باغ سوپاک، راغے اور واشک کے کئی علاقوں میں بھی کئی مہینوں سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے ان علاقوں کے صارفین کا کہنا ہے ہمیں انٹرنیٹ استعمال کرنے سہولت فراہم کی جائیں تاکہ ہم اور باقی دنیا سے کنکٹ ہو جائیں لہذا اعلیٰ حکام سے گزارش ہے واشک کے باقی علاقوں انٹرنیٹ سروس بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں