اے ٹی ایم کی مسلسل بندش اور غلط رویہ‘ یو بی ایل خضدار کامنیجر گرفتار‘ بینک سیل

خضدار(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا عوامی شکایت پر نجی بینکوں کا دورہ اے ٹی ایم مشین بندش اور غلط رویہ رکھنے پر یو بی ایل رابعہ روڈ بینک منیجر گرفتار بینک سیل فصیلات کے مطابق عوامی شکایات موصول ہوئی کہ نجی بینکوں کے اے ٹی ایم مشینیں کئی روز سے بند ہیں جس سے عوام کو عید کے موقع پر مشکلات درپیش ہورہی ہیں اس پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی کو بینکوں کو چیکنگ کرنے کی ہدایت جاری کی سسٹنٹ کمشنر خضدار نے تمام بینکوں کا جائزہ لیا اور تمام اے ٹی ایم مشینیں کھول دیے گئے و بی ایل رابعہ خضداری روڈ برانچ کے بینک منیجر کو لوگوں کے ساتھ غلط رویہ رکھنے بدتمیزی اور اے ٹی ایم مشین کی ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے بینک کو سیل کردیاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ عوام کے شکایت کے مطابق لوگوں کے ساتھ تکرار لوگوں کو زلیل کرنا نجی بینک کے روز کا معمول بن گیا ہیں بینک عملہ عوام کا خادم ہیں عوام کے پیسوں سے ہی بینک کا کاروبار ہوتا ہیں جبکہ یہاں بینک منیجر صارفین کو سہولت دینے کے بجا? انکو ہی رعب جما رہا ہیں لعی انتظامیہ خضدار کا فرض ہیکہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد کریں نجی بینکوں کے ملازمین کے غلط رویہ رکھنے پر انکے خلاف اسطرح کاروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں