مشکنئی ڈیم ٹوٹنے سے لوگوں نے پہاڑوں پر پناہ لے لی، بہلول شاہراہ 2 دن سے بند
ژوب (انتخاب نیوز) حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث مندوخیل سر توئی کے علاقے میں زیر تکمیل مشکنئی ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی صوتحال مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت پہاڑوں اور انچی جگہوں پر پناہ لی ہے مشکنئی ڈیم کے سیلابی ریلے میں بڑی تعداد میں مال مویشی بہاکر لے گئے یہ ڈیم سرتوئی پل سے 4کلو میٹر کے شمال مغرب کی طرف واقع ہے۔علاوہ ازیں گستوئی مندوخیل روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بہلول سڑک دو دن سے بند لوگوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا لسوندہ کے مقام پر جگہ جگہ کلوٹ بہہ جانے سے روڈ پر ہر قسم ٹریفک بند عوام کو مشکلات کا سامنا حکام نوٹس لیں۔
Load/Hide Comments


