خضدار، معیاری سروس فراہم نہ کرنے پر نجی بینک سیل، ملازم گرفتار

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں صارفین کو معیاری سروس فراہم نہ کرنے پر کمرشل نجی بینک سیل کے کے ایک ملازم کوگرفتارکر لیا گیا جبکہ دیگر بینکس کے اسٹاف کو بہتر سروس فراہم کرنے کی تاکیدکی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات موصول ہوئی کہ نجی بینکوں کے اے ٹی ایم مشینیں کئی روز سے بند ہیں جس سے عوام کو عید کے موقع پر مشکلات درپیش ہورہی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی کو بینکوں کو چیکنگ کرنے کی ہدایت جاری کی اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے تمام بینکوں کا جائزہ لیا اور تمام اے ٹی ایم مشینیں کھول دیے گ? یو بی ایل رابعہ خضداری روڈ برانچ کے بینک منیجر کو لوگوں کے ساتھ غلط رویہ رکھنے بدتمیزی اور اے ٹی ایم مشین کی ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے بینک کو سیل کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ عوام کے شکایت کے مطابق لوگوں کے ساتھ تکرار لوگوں کو زلیل کرنا نجی بینک کے روز کا معمول بن گیا ہیں بینک عملہ عوام کا خادم ہیں عوام کے پیسوں سے ہی بینک کا کاروبار ہوتا ہیں جبکہ یہاں بینک منیجر صارفین کو سہولت دینے کے بجائے انکو ہی رعب جما رہا ہے ضلعی انتظامیہ خضدار کا فرض ہے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد کریں نجی بینکوں کے ملازمین کے غلط رویہ رکھنے پر انکے خلاف اسطرح کاروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں