افغان فورسز کی کارروائی، 2 عسکریت پسند ہلاک، 4 گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دالحکومت کابل میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 2 عسکریت پسند ہلاک اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات کو کابل شہر کے 315 علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کے خلاف کارروائی کی جس میں 2 افراد ہلاک اور 4کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔
Load/Hide Comments


