عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہوں، خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہوں۔سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ سکینڈل میں وزیراعظم ہاﺅس کے ملوث ہونے کی تفصیلات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا شدید ردعمل سامنے آگیا ہے۔فاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے بیان میں کہا کہ متاثرہ خاتون طیبہ گل کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاﺅس میں رکھے جانے کے بیان سے سر شرم سے جھک گئے، عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سنگین الزام کے بعد عمران کا سیاست میں حصہ لینے کا اب کوئی حق نہیں رہا، عمران خان پہلے صاف شفاف تحقیقات کا سامنا کرے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے، وزیراعظم ہاﺅس کی حیثیت قوم کی بیٹیوں کے لیے دارالامان کی ہے، وزیراعظم ہاﺅس کو قوم کی بیٹیوں کے لیے حراسانی مرکز بنا دیا جانا پوری ریاست کے لیے باعث شرمندگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں