کوئٹہ، شہر میں بارشوں کے بعد کچرے کے ڈھیر شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں چھ روز کی بارشوں کے بعد دھوپ نکل آئی جناح کالونی رئیسانی روڈ،کلی عالمو ،کواری روڈ،جان محمد روڈ اور دیگر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے جناح کالونی رئیسانی روڈاور کلی عالمو کے جامع مساجد کے باھر کچرہ گذشتہ کئی ماہ سے نہیں اٹھایا گیا کچرے سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے عید کے موقع پر تین شفٹوں میں ہنگامی صفائی ستھرائی کے دعوے کئے گئے تھے لیکن عملی کام صرف مونسپل کارپوریشن کے دفتر کے اطراف اور چند وی آئی پی گھروں کے باہر کہیں ہی نظر نہیں آتا میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر کو چھ زون میں تقسیم کرکے ہر زون میں مشنری اور عملہ تعینات کرنے کا جو دعویٰ کیا ہے وہ بھی محض اعلان ہے کلی جناح کالونی کلی عالمو کی جامع مساجد تک رسائی کیلئے نمازیوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں پر موجود پانی کو ہٹانے کے انتظامات نہ ہونے سے عید کے موقع پر شہریوں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہونگی عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر کوئٹہ کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز صفائی مہم چلائی جائے محکمہ موسمیات نے عید کے دن مزید بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے جس سے نکاسی آب اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بدولت شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں