بیلہ ،چرخہ گوٹھ سمیت کئی دیہات پینے کے پانی سے محروم

بیلہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چرخہ گوٹھ سمیت کئی دیہات پینے کے پانی سے محروم سولہ روز سے پینے کا پانی میسر نہیں چرخہ گوٹھ اور اس سے ملحقہ متعدد گوٹھوں کے مکین قلت آب کا شکار اور مشکلات سے دوچار ہیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے بور اور واٹر انجن کی خرابی قلت آب کا سبب ہے پی ایچ ای بیلا کے ذمہ داران چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں تفصیل کے مطابق گوٹھ چرخہ بیلا کے مکینوں نے جمعہ کے روز آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سولہ دن سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا بور اور واٹر انجن خراب ہونے کے باعث گوٹھ میں پینے کے پانی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے انسان اور مال مویشی پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کے افسران کی عدم توجہی باعث تشویش ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے بالا حکام فوری اقدامات کرکے چرخہ گوٹھ واٹر سپلائی بور سے مکینوں کو پینے کا پانی فراہم کرکے مشکلات اور شدید پریشانیوں سے نجات دلائیں اور پی ایچ ای کے افسران کی چشم پوشی اور عدم توجہی کا بھی نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں