خضدار ایک لاوارث شہرہیں سردار نصیر موسیانی

خضدار :بلو چستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیف آف موسیانی سردار نصیر احمد موسیانی نے اپنے بیان میں کہاکہ خضدار ایک لاوارث شہرہیں جہاں با اثر افراد اپنے مرضی کے آفیسر لاتے اور اپنی مرضی کے ہی کا م کرواتے ہیں جس کی واضع مثال حالیہ پوسٹوں کی بندر بانٹ اور من پسند افراد میں تقسیم ہے جو خضدار کے تعلیم یافتہ اور قابل نو جوانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف انہوں نے کہا کہ خضدار کے مقامی لوگ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آ راستہ کر نے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں تا کہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر سرکاری ملازمت حاصل کر سکے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں کے سیاسی اور قبائلی لوگ ایک فون کال پر ان کے تمام کاغذات ردی کے ٹوکری میں ڈلواکر اپنی من پسند لوگوں کو بھرتی کرواتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں چاہے وہ جس پارٹی سے ہو ہم چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں ان کا نوٹس لیکر ان کی انٹروویو اپنے نگرانی سابقہ ڈی ایچ او خضدار سمیت تمام ملوث لوگوں خلاف انکوائری کرے اور خضدار کے لوگوں سے اپیل ھیں کہ وھ جلد از جلد عدالت کا دروازھ کھٹکھٹائے اور فوری پر ان کے خلاف اسٹے آڈر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں