مائیکل جیکسن کے 3گانوں کو کسی اور کا قرار دے کرسٹریمنگ سائٹس سے ہٹا دیا گیا
لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے 3گانوں کو کسی اور کا قرار دے کر اسٹریمنگ سائٹس سے ہٹا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کے تین گانوں بریکنگ نیوز، مونسٹر اور کیپ یور ہیڈ اپ اپیئر سے متعلق دعوی کیا گیا کہ یہ گانے گلوکار جیسن مالاچی نے گائے ہیں جس کے بعد آنجہانی گلوکار کے 2010ء کے البم میں شامل ان گانوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ گانے مائیکل کی موت کے ایک سال بعد ریلیز کئے گئے تھے۔ بعد ازاں چند مداحوں نے بھی دعوی کیا کہ ان گانوں میں جو آواز ہے وہ مائیکل جیکسن کی نہیں بلکہ گلوکار جیسن مالاچی کی ہے۔متعلقہ کمپنی کا کہنا ہے کہ سٹریمنگ سائٹس پر سے تین گانے ہٹائے گئے ہیں تاہم باقی 7موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


