کوئٹہ،سول اسپتال میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

کوئٹہ: سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں عادی غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ، مختلف شعبوں میں عرصہ دراز سے ڈیوٹی نہ کرنے والے 36 غیر حاضر ملازمین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا، خاطر خواہ اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر غیر حاضر ملازمین کو برطرف کردیا جائیگا، سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق مختلف شعبوں میں تعینات 36 کے لگ بھگ ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو عادی غیر حاضر ہیں یا مختلف حیلے بہانوں سے اپنی جائے تعیناتیوں پر ڈیوٹی نہیں کررہے ایسے ملازمین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جن میں 1. شیلا ناز(خواتین وارڈ سرونٹ) 2. سیما (سویپر) 3. ضربت (آیا) 4. نبی بخش (بیرئیر) 5. عبدالواسع (نرسنگ اردلی) 6. عبدالمالک (وارڈ بوائے) 7. محمد ذکی (مددگار)8. ولید احمد (بیرئیر) 9. اصغر عنایت (سویپر) 10. سید محمد (وارڈ بوائے)11. میر حسن (گیس فٹر) 12. پیر محمد (چوکیدار) 13. محمد یعقوب (سیکورٹی گارڈ) 14. لائبہ (خواتین وارڈ سرونٹ) 15. محب اللہ (مسلم سویپر) 16. جمیل شاہ (وارڈ بوائے) 17. نقیب اللہ (مالی) 18. محمد رفیق (بیرئیر) 19. محمد انور (وارڈ بوائے) 20. محمد رسول (ای سی جی) ٹیکنیشین) 21. علی احمد (کک) 22. عبدالحمید (سیکورٹی گارڈ) 23. خان محمد (سیکیورٹی گارڈ) 24. عبدالحکیم (سیکورٹی گارڈ) 25. جلال الدین (اسٹور کیپر) 26. عبدالخالق (نائب قاصد)) 27. محمد نعیم (نائب قاصد) 28. مہر جان (ڈارک روم اسسٹنٹ)، 29. منظور شاکر (ڈینٹل ٹیکنیشن) 30.نورین ارجن (سویپر) 31. بی بی گل دستہ (مسلم سویپر)، 32. فہمیدہ (آیا) 33. بی بی نور زری (آیا) 34.خدا بخش (آئی سی یو ٹیکنیشن) 35. حافظ اللہ محمد (سیکورٹی گارڈ) 36. شہریار خان (پیسنگ لیب ٹیکنیشن) شامل ہیں اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام غیر حاضر ملازمین نے ڈیوٹی پر حاضر ہو کر اپنی گزشتہ غیر حاضری کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو ان کے خلاف ملازمت سے برطرفی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقررہ مدت کے بعد ان کا کوئی عذر و اعتراض قابل شنوائی نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں