پوپ فرانسس نے پہلی بار خواتین کو بشپ ایڈوائزری کمیٹی کیلئے نامزد کر دیا
ویٹیکن سٹی : پوپ فرانسس نے پہلی بار خواتین کو بشپ ایڈوائزری کمیٹی کیلئے نامزد کر دیا۔ ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس نے دو نن اور ایک دوسری خاتون کو ایڈوائزری کمیٹی میں نامزد کیا ہے۔اس سے پہلے بشپ ایڈوائزری کمیٹی میں تمام مرد ہی شامل ہوتے تھے، بشپ ایڈوائزری کمیٹی پوپ کو دنیا بھر کے بشپس منتخب کرنے میں مدد دیتی ہے۔
Load/Hide Comments


