اداکارہ نادیہ ملازم بچے کے قتل کیخلاف میدان میں آ گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹوسٹ نادیہ جمیل نے لاہور میں قتل کیے گئے 11 سالہ گھریلو ملازم کامران کے قتل پر آواز بلند کرتے ہوئے مداحوں سے بھی اس جنگ میں ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے ایک طویل پوسٹ کی اور قاتلوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔ویڈیو میں اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ آواز اٹھائیں بچوں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں اور یہ دیکھیں کہ خون بہا کے طور پر یہ لوگ عظمی کے قاتلوں کی طرح رہا نہ ہو جائیں، یہ جرم ہے اور اس کے لیے سزا کی ضرورت ہے، اس کیس کو ایک مثال بنانا چاہیے، یہ ایک ڈیفنس کی فیملی ہے تو کیا ہوا، اگر یہ خون بہا دے سکتے ہیں تو کیا ہوا؟ ان کو سزا دے کر مثال بنائیں ۔ نادیہ نے مزید کہا کہ کیا ان غریب بچوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے؟ کیا ہم میں سے کوئی اپنی آواز اس واقعے پر نہیں اٹھائے گا، تمام لڑائی چھوڑ کر اس جنگ میں میرے ساتھ اپنی آواز بلند کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں