بھارتی عدالت سے شاہ رخ خان کو خوشخبری مل گئی‘ بیٹے کا پاسپورٹ واپس

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان کو عدالت نے بالآخر شاہ رخ خان کو بڑی خوشخبری سنادی‘ بیٹے آریان کا پاسپورٹ واپس کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خصوصی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا پاسپورٹ مستقل طور پر انہیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔آریان خان نے اپنا پاسپورٹ ضمانت کے وقت عدالت میں جمع کرایا تھا۔یاد رہے کہ آریان خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں منشیات کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا تاہم عدالت میں ان کے خلاف کیس ثابت نہیں ہوپایا۔ شواہد کی عدم دستیابی کے باعث آریان خان کو اس کیس سے بری کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں