ویمن یونیورسٹی کو بلا جواز طویل عرصے تک بند رکھنا افسوسناک ہے،طالبات

کوئٹہ: ویمن یونیورسٹی کی بعض طالبات نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کو یکم اگست تک بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ تعلیمی سمسٹر متاثر ہو رہا ہے ڈگریوں ٹرانسکرپٹ اور دیگرضروری کاغذات کا حصول رک گیا ہے جس کی وجہ سے دیگر صوبوں کی یونیورسٹیز میں داخلوں اور مائیگریشن کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔ طالبات نے کہا کہ دیگر صوبوں کی یونیورسٹیز میں تعلیمی عمل جاری ہے جبکہ بلوچستان میں بلا جوازطور پر طویل چھٹیاں دیدی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پہلے ہی تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے انہوں نے قائم مقام گورنر و چانسلر ویمن یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ جلد یونیورسٹی تدریسی سرگرمیوں کیلئے کھولی جائے تا کہ طالبات کی پریشانی ختم ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں