افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عالم دین کو قتل کر دیا گیا

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عالم دین کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعرات کے روز شِنہوا کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے حملہ کر کے شیخ سردار ولی ثاقب کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز مشرقی صوبہ لوگر کی ایک بیکری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں