اسپیکر نے سری لنکن صدر راجہ پاکسے کا استعفی منظورکرلیا

کولمبو(ویب دیسک)سری لنکا میں جاری بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے پیش نظر اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفی منظور کر لیا۔اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفی قبول کر لیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کا عمل 7 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کا استعفی گزشتہ شام اسپیکر کو موصول ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے دوران سری لنکا کے صدر ملک سے فرار ہو کر پہلے مالدیپ پھر سنگا پور چلے گئے تھے۔سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پاکسے نے سنگا پور سے بذریعہ ای میل اپنا استعفی اسپیکر مہندایاپا ابیوردانہ کو بھیجا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں