سہراب گوٹھ پر ہنگامہ آرائی دکانیں بند کرانے والوں کےخلاف مقدمات درج
کراچی (انتخاب نیوز) سہراب گوٹھ میں شرپسندی کے خاتمے اور حالات معمول پر لانے کیلئے کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر پولیس نے فلیگ مارچ کیا جبکہ گذشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر سہراب گوٹھ تھانے میں دوجبکہ زبردستی دکانیں بند کرانے والوں کے خلاف مبینہ ٹائون تھانے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس یو، آر آر ایف اہلکاروں پر مشتمل بھاری پولیس نفری نے سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر، مچھر کالونی میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 160 سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد 40 سے زائد افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کو چھوڑ دیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر سیل کردیئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


