روس کا یوکرین پر مزائل حملہ 30افراد ہلاک 40لاپتہ

کیف:روس کے یو کرین کے دارالحکومت کیف سے 268 کلومیٹر (167 میل) جنوب مغرب میں ایک شہر وینیٹسیا میں تازہ میزائل حملہ میں 3 بچوں سمیت کم سے کم 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی حکومت جنگی اصولوں کی پاسدادری نہ کرتے ہوے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے‘روس ہر روز شہریوں کو مارتا ہے، یوکرین کے بچوں کو مارتا ہے‘ روس شہری تنصیبات پر میزائل حملے کرتا ہے جہاں کوئی فوجی ہدف نہیں ہوتا‘ یہ دہشت گردی کی کھلی کارروائی نہیں تو کیا ہے؟۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یوکرینی اعلیٰ احکام نے تصدیق کی ہے کہ بحرہ اسود میں واقع روسی آبدوز سے کلیبر کروز میزائل فائر کیے گئے جس سے میڈیکل کلینک، دفتروں، سٹورز اور رہائشی عمارتوں کو میں نقصان پہنچا۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ یوکرا ئنی فضائی دفاع نے چار میں سے دو روسی میزائل کو تباہ بھی کیا۔ نیشنل پولیس چیف ایہور کلیمینکو نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک 6ہلاک افراد کی شناخت ہو سکی ہے جبکہ 39 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور 10 نوجوان شامل ہیں۔ یوکرین کی اسٹیٹ ایمر جنسی سروس نے بتایاکہ ابھی تک کم سے کم 66 زخمی افراد ہسپتال میں لائے گئے ہیں جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہیں اور 34 افراد شدید زخمی حالت میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں