عمران خان شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، فیصل کریم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، ان کا سارا زور گوگی بچا ﺅمہم پر ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان منتخب وزیر اعظم ہوتے تو عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرتے لیکن عدم اعتماد کی تحریک سے ڈر کر عمران خان دم دبا کر بھاگے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیازی صاحب تمہیں قومی اسمبلی کے ذریعے آصف علی زرداری نے بھگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں