کیچ،تجابان لٹریسی سوسائٹی، سالانہ ادبی و تعلیمی میلہ کامیابی سے اختتام پذیر
کیچ،بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں تجابان لٹریسی سوسائٹی کی جانب سے سالانہ ادبی و تعلیمی میلے کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ارد گرد کے علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادبی و تعلیمی میلے میں تعلیمی، علمی و ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف پیغامات دیے گئے جبکہ دوسری جانب مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بلوچی زبان کے نامور شاعروں نے حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فن کاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو لطف اندوز کیا۔
Load/Hide Comments


