گال ٹیسٹ سیریز کا تیسرا روز، سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 333 رنز کی برتری حاصل

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جارہے میچ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد نوازاور یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے سری لنکا کے بیٹرز کو باآسانی کھیلنے نہیں دیا، یاسر شاہ نے 3 جب کہ محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ فاسٹ بولر حسن علی نے اب تک ایک وکٹ حاصل کی، انہوں نے مہیش تھکشانا کو 11 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔ تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے ہیں جب کہ دنیش چندی مل 86 اور پراباتھ جے سوریہ 4 رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں