جیکب آباد ، دیرینہ دشمنی کا تنازعہ،میاں بیوی قتل

جیکب آباد(نامہ نگار ) جیکب آباد میں دیرینہ دشمنی کے تنازعہ پر دن دھاڑے صعیف العمر میاں بیوی قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود شہید اللہ بخش پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صعیف العمر میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگئے، حدود کی پولیس کے مطابق تحصیل ٹھل کے گاو¿ں سوڈو بنگلانی کے رہائشی صعیف العمرخادم حسین بنگلانی اور اس کی بیوی صدوری جیکب آباد کی عدالت میں پیشی کے آرہے تھے کہ شہید اللہ بخش پارک کے قریب ویگن سے اترتے ہی موٹر سائیکل پر سوارمسلح افراد نے فائرنگ کرکے دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کے تنازعہ پر پیش آیا ہے پولیس نے مقتولین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی، مقتولین کے ورثہ نے بتایا ہے کہ 10 ماہ قبل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود میں حمید بنگلانی ایک واقعہ میں فوت ہوا تھا جس کے قتل کا مقدمہ مقتول خادم حسین سمیت دیگر پر درج کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہم گاو¿ں سے نقل مکانی کرکے چلے گئے تھے اور مقتول خادم حسین اس مقدمے میں جیل میں تھا جو ایک ہفتہ قبل ضمانت پر آزاد ہوکر آیا تھا اور آج عدالت میں پیشی کے لیے جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا، ورثہ نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں