زیارت آپریشن، مشیر داخلہ نے 5 لاپتہ افراد کے نام فہرست میں ہونے کی تصدیق کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے زیارت آپریشن میں فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے 9 میں سے 5 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں موجودگی کی تصدیق کردی۔ صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زیارت میں آپریشن کے دوران مارے گئے افراد کے نام مسنگ پرسنز کی لسٹ میں شامل تھے۔ آپریشن زیارت میں کرنل لئیثق اور کزن عمر جاوید کو اغوا کرنے کے بعد کیا گیا۔ بلوچی و اسلامی روایت میں کبھی فیملی کے سامنے ایسا رویہ نہیں کیا جاتا، ایسی کارروائیڈں روایات اور اسلامی اقدار کیخلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں