فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے، نواب اسلم
مستونگ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان،رکن صوبائی اسمبلی و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جاری اسکیمات کو بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے متعلقہ آفیسران اقدامات اٹھائیں۔مستونگ سٹی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں عوام کی سہولت کیلئے کوشش کررہے ہیں اور ہسپتال میں پندرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ٹراما سینٹر تعمیر کیاجائیگا۔ضلع میں تعلیم اور تعلیمی اداروں شعبہ صحت کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوام کو درپیش پینے کی پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے آب نوشی کے اسکیمات کیلئے خطیر رقم مختص کردی ہیں،جس کے تکمیل سے عوامی مسائل میں واضح کمی آئے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ مستونگ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدایوب اچکزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ندیم شاہ بخاری، اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ، ایکس ای این پی ایچ ای آغاعارف شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی، سی ای او شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد میروانی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل، چیف آفیسر حاجی عبدالخالق شاہوانی، کے علاہ نوابزادہ رئیس خان رئیسانی، حاجی میرمحمدانور شاہوانی،ایس ڈی او پی ٹی سی ایل حاجی خورشید لہڑی، سوئی گیس آفیسر اغاعطاللہ شاہ،سردار بشیرمحمد شہی و دیگر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ دورہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے موقع پر سی سی او ڈاکٹر سعید میروانی نے بھی انہیں تفصیلی طور پر آگاہی فراہم کی مختلف محکموں کے آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کیا، قبل ازیں انھوں نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔ انھوں نے کہاکہ میں نے اپنی 70 فیصد فنڈز پینے کی پانی کیلئے رکھا ہے، میرا کوشش ہے اور متعلقہ لوگوں کو کہاہی کہ اس کو سولرآئز کرکے واپڈا سے جان خلاصی کرے، مستونگ ٹاؤن کیلئے چار کروڑ کی رقم رکھی ہے جو پینے کے پانی کے پرانی پائپ لائنوں کی جگہ نئے سرے سے پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ اسی لئے آج کی میٹنگ میں وہ تمام محکموں کے آفیسران موجود جن کے روڈ کے کنارے ٹیلی فون تاریں گیس پائپس و دیگر تنصیبات اتے ہیں تاکہ انہیں بھی اس امپروومنٹ کے کام میں شامل کریں،انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامی افیسراں کی فرائض منصبی میں یہ شامل ہیکہ وہ امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے، ڈی سی ہو ایس پی ہو وہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ حالات خراب ہے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کررہیہیں اور اس حوالے سے ہماری پوری تعاون انکے ساتھ ہیں کہ وہ مستونگ کو امن کا گہوارہ بنائے،اور ہم نے سیکرٹری سوشل ویلفئر سے بھی بات کی اور ڈی سی کو بھی کہاکہ وہ منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی کیلئے پورانا ڈگری کالج میں سینٹر قائم کریں، کیونکہ منشیات کی لعنت کی وجہ سے ہمارے پیارے نوجوانوں کی زندگی تباہ ہورہی ہیں، انہیں معاشرے کا باعزت شہری بنانے کیلئے سینٹر کا قیام بہت جلد عمل میں لایاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کو ضلع میں کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے، اسی لئے ہماری کوشش ہیکہ غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس اور تعلیمی ادارے بنا رہیہیں تاکہ نوجوان طبقہ سماجی برائیوں سے دور ہو،انھوں نے کہاکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں لوگوں کیلئے مزید بہتری لانے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں اور ہسپتال میں 15 کروڑ روپے کی رقم سے ٹراما سینٹر کی تعمیر کی جائی گی،سٹی اسکین بھی لگا رہے ہیں اور ہسپتال میں نرسنگ کی ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، اوپی ڈی بھی الگ کررہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر بنانے کیلئے بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں، متعلقہ حکام سے بات چیت بھی جاری ہے، مستونگ میں لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ بنانے کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع میں خالی امیوں کو صرف اور صرف میرٹ ہی کی بنیاد پر پرکی جائیکسی قسم کا سفارش ناقابل قبول ہیں،انھوں نے کہا کہ سراوان یونیورسٹی کیلئے بھی بدوزئی قبائل نے 50 ایکڑ زمین ہمیں دی ہیں، اور یونیورسٹی کا جو باؤلا ہے اسمبلی میں جمع کرا لیا ہے اور لاڈیپارمنٹ بیجاہواہے۔۔انھوں نھ کہاکہ ہمارا یہ خواہش ہے کہ اپنے علاقے میں اور پورے بلوچستان میں لوگوں کی بہتری کیلئے جو بھی اقدامات اٹھا سکتے ہے اور جو بھی وسائل ملتے ہیں ہم ضرور خدمت کرینگے، انھوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے روڈ کا ایک اہم منصوبہ جو ڈی سی ہاوس کے سامنے سے شروع شیرین آباد سے گزر شیخ واصل سھ منسلک کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کو پی سی ون بنانے کی ہدایت کردی ہیں۔


