کراچی میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری ،اربن فلڈنگ کا خدشہ
کراچی (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا، محکمہ موسمیات نے 22 جولائی کی رات یا 23 جولائی کی صبح تک طاقتور ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونےکا امکان ظاہر کیا ہے جو 26 جولائی تک اثرانداز رہے گا، محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 24 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے-
Load/Hide Comments


