بلوچستان کابینہ نے تجاوزات کے خاتمے اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کی منظوری دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں تجاویزات کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے نالوں اور آبی گزر گاہوں میں گھر،دکانیں اور کمرشل پلازے قائم ہیں نالوں اور آبی گزرگاہوں پر تجاویزات جانی و مالی نقصانا ت کا باعث ہیں اورتجاویزات سے مزید جانی و مالی نقصانات کے شدید خطرات درپیش ہیں۔کابینہ نے تجاوزات کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے اور نالوں نکاسی آب اور آبی گزرگاہوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی مہم کے آغاز کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم کے حوالے سے سول سوسائٹی، میڈیا اور معاشرے کے با اثر حلقوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔


