پنجگور ،پی ٹی سی ایل سروسز نہ ہونے کے برابر ، صارفین کو مشکلات کا سامنا
پنجگور(انتخاب نیوز)پنجگور بھر میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم نیٹ سروس کا باربار منقطع ہونا اور سست رفتار ی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ،پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہونے سے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے اور جب سے پنجگور کے دو ایکسچینج کو تربت سے منسلک کیا گیا ہے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے اور نیٹ کی خرابی سست رفتار ی اور باربار منقطع ہو نا معمول بن گیا ہے صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہےہیں۔ مگر صارفین کو سہولیات فراہم نہیںکیا جا رہا ۔
Load/Hide Comments


