دکی، سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

دکی (انتخاب نیوز) دکی میں رباط کے علاقے میں لعل خان مری نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی اہلیہ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت زرو کے نام سے ہوگئی۔ خاتون کی لاش سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں