اتحادی جماعتیں لاڈلے سمیت سہولت کاروں کا راستہ ہر محاذ پر روکیں گی، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی ترجمان مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔ اپنے جاری بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ عوام میں تاثر عام ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں سے لاڈلے کو سہولت دی جارہی ہے پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ لاڈلے کو عدالت نے آئین شکن اور امریکی سازشی بیانیہ میں جھوٹا ثابت کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے کچھ کرداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے لاڈلے کو سہولت کاری دینے سے اداروں پر اعتماد ختم ہوجاتا ہے اور سوالات بھی اٹھتے ہیں جس سے ادارے کمزور ہونے کے ساتھ ریاست بھی کمزور ہوجاتاہے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آپ کو متنازع ہونے سے محفوظ رکھیں لیکن بدقسمتی سے کچھ کرداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہورہی ہے مگر پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتیں سہولت کاروں سمیت لاڈلے کا راستہ ہر محاذ پر روکیں گے سہولت کار کرداروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ عمران کے ساتھ ہے یا پاکستان کے؟سیاسی قیادت کا فیصلہ اٹل ہے کہ ہم آئین قانون جمہوریت پارلیمنٹ فوج تباہ ایٹمی ہتھیار غیر محفوظ ہونے کی جسارت کی،عمران نیازی نے سیاسی قیادت عدالت اسٹیبلشمنٹ اور چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی،یہ شخص آئین شکن جھوٹ بدتمیزی بدزبانی گالم گلوچ کا سر تاپا مجسمہ ہے،اس قسم کی بدنما بدبودار مجسمے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔


