وڈھ، نامعلوم افراد کا مظاہرین پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، ایک شخص زخمی

وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ کاکاہیر کے مقام پر مظاہرین کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹک کراس پر حفاظتی طور پر کھڑے مظاہرین پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وڈھ میں جاری احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پر نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے معمولی طور پر ہاتھ میں زخم آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں