گندم معاہدے کے بعد روس نے یوکرینی بندرگاہ پر میزائل برسا دئیے

روس، کیف، نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین میں اجناس کی ڈیل کے اگلے ہی دن بعد ہی روس نے یوکرین کی ایک اہم بندرگاہ پر میزائل برسا دیے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یورپی یونین نے حملے کی مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یوکرینی فوج کے جنوبی کمانڈ سینٹر نے کہا ہے کہ دو میزائل Odesa port پر گرے جبکہ دو میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا، رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی، روس پر الزام لگاتے ہوئے یوکرین کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ بندرگاہ پر اناج کی دکانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیایوکرین کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے اسکے وعدوں پر عملدرآمد کرائیں تاکہ گندم کی برآمد کی برآمدات کیلئے محفوظ راستہ میسر آسکے، یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا روس نے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں استنبول معاہدے کے تحت اقوام متحدہ اور ترکی کے سامنے اپنے وعدوں کوتوڑا ہے، معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں خوراک کے عالمی بحران کی تمام ذمہ داری روس پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں